ممبئی/یو این آئی// روپے کی قدر میں جمعرات کو مزید گراوٹ دیکھی گئی اور انٹربینکنگ کرنسی بازار میں صبح کے کاروبار میں یہ 90.43 روپے فی ڈالر کی نئی کم ترین سطح پر آ گیا۔ہندوستانی کرنسی گزشتہ کاروباری دن 18.50 پیسے کی کمی کے ساتھ 90.15 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔جمعرات کو روپیہ 21.50 پیسے کی کمی کے ساتھ 90.3650 روپے فی ڈالر پر کھلا اور گر کر 90.43 روپے فی ڈالر پر آگیا۔روپیہ اس سے قبل چہارشنبہ کو مسلسل پانچویں دن گراوٹ میں بند ہوا تھا۔ دوسری طرف گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو ابتدائی کاروبار میں تیزی رہی۔اہم انڈیکس سرخ نشان میں کھلے لیکن بعد میں بڑھ گئے ۔ سینسیکس 109.25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 84,987.56 پر کھلا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس 4.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25981.85 پر کھلا۔
تادم تحریر یہ 38 پوائنٹس، یعنی 0.15 فیصد اضافے کے ساتھ 26024 پر تھا۔آئی ٹی، میٹل اور آٹو سیکٹر میں خریداری کا غلبہ رہا۔ میڈیا، رئیلٹی، کنزیومر ڈیوریبل اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں کمی ہوئی










