ہمارے پاس طویل مدتی جنگ کیلئے اسلحہ کی پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران

ہمارے پاس طویل مدتی جنگ کیلئے اسلحہ کی پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران

تہران/ایجنسیز// ایران نے کہا ہیکہ دشمن کے خلاف طویل جنگ جاری رکھنے کیلئے اس کے پاس اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے۔ایرانی حکام کے مطابق ملک نے جنگی صورتحال میں اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہتھیاروں کی پیداوار کی صلاحیت برقرار رکھی ہوئی ہے اور طویل عرصے تک جاری رہنے والی لڑائی کی صورت میں بھی اسلحے کی فراہمی جاری رکھی جا سکتی ہے۔ایران کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات برقرار ہیں۔تہران کے سخت بیان سے ظاہر ہوتا ہیکہ ایران کسی بھی طویل فوجی محاذ آرائی کیلئے خود کو تیار سمجھتا ہے۔