ترال کے چند بستیوں میں بچے یرقان میں مبتلا عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
سری نگر/کے این ایس// وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مختلف علاقوں میں موجود قدرتی چشمے اور ندی نالے مسلسل خشک سالی کے باعث سوکھ رہے ہیں جبکہ کئی بستیوں میں یرقان پھوٹ پڑنے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق مسلسل خشک سالی کی جس کی وجہ سے اکثر علاقوں میں انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے مشکلات درپیش آ رہے ہیں ۔اس دوران سب ضلع کے آری پل ،ناگہ بل اور قصبے کے دیگر ایم چشموں میں پانی کی سطح میں تشویش ناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کچھ چشمے سوکھ گئے ہیں ۔مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ ان کے گائوں میں نہریں اور ندی نالے بھی سوکھ گئے ہیں جس کی وجہ سے ان مویشیوں کو بھی پینے کے پانی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ادھر ناگہ بل ترال میں متعدد بچے مسلسل کچھ وقت سے یرقان کی لپیٹ میں آ چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لوگوں نے بتایا ژن پارن ،ناگہ بل،پیر محلہ چھان محلہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں کمسن بچے یرقان کی لپیٹ میں آئے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کی بچوں کی آنکھیں سرخ ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں کچھ ہضم نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشانیوں سے دو چار ہیں ۔










