jal jevan mission

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن جموںوکشمیر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنے کیلئےڈِسٹرکٹ پروجیکٹ یونٹوں کو ہدایات جاری کیں

جموں//مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن جموں و کشمیر خورشید احمد شاہ نے جموں و کشمیر کے ڈِسٹرکٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹوں(ڈِی پی ایم یو)کا بذریعہ ورچیول موڈ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ٹیکنیکل ایڈوائزر کشمیر و جموں، ٹیکنیکل اَفسران اور اِنچارج ڈِی پی ایم یوز نے شرکت کی۔جائزہ میٹنگ میں عمل آوری کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے،جل جیون مشن کے اہم اہداف کی پیش رفت کی نگرانی اور واٹرسپلائی سکیموں کے بروقت عمل آوری کے لئے ڈائریکٹوریٹ اور ضلعی یونٹوںکے درمیان ہم آہنگی میں بہتری پر توجہ مرکوز کی گئی۔تمام اَضلاع کو ہدایت دی گئی کہ ڈسٹرکٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مشن (ڈِی ڈبلیو ایس ایم) میٹنگوں کی تازہ ترین منٹس کو فوری پر مخصوص پورٹل پر اَپ لوڈ کی جائیں۔ بروقت دستاویزات کو قواعد کی پاسداری اور شفافیت کے لئے ضروری قرار دیا گیا۔میٹنگ میں جے جے ایم 2.0 ڈیش بورڈ کے آن بورڈِنگ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضلعی ٹیموں نے ڈیٹاکی منتقلی، رِپورٹنگ فارمیٹس اور ریئل ٹائم اِندراجات سے متعلق موجودہ صورتحال پیش کی۔ مشن ڈائریکٹر نے زور دیا کہ مکمل آن بورڈِنگ سے مانیٹرنگ کی درستگی اور جوابدہی میں خاطر خواہ اِضافہ ہوگا۔اَضلاع نے فنکشنل اور زیر تعمیر اثاثوں کی جیو ٹیگنگ کے حوالے سے اَپ ڈیٹس کا اِشتراک کیا ۔مشن ڈائریکٹر نے ڈِی پی ایم یوز کو ہدایت دی کہ وہ زیر اِلتوأ جیو ٹیگنگ سرگرمیوں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ فیلڈ ویری فیکشن میں مدد ملے اور اثاثوں کی مؤثر نگرانی میں بہتری آئے۔ترمیمات سے متعلق طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور ڈِی پی ایم یوز کو مشورہ دیا گیا کہ کسی بھی تبدیلی کے لئے مقررہ ہدایات کی سختی سے پابندی کی جائے۔ تمام اَضلاع میں یکساں طریقۂ کار کو ترجیح قرار دیا گیا۔اِنفارمیشن ، ایجوکیشن و کمیونی کیشن ( آئی اِی سی ) کے اَقدامات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اَضلاع کو ہدایت دی گئی کہ پانی کے معیار، محفوظ پانی کے اِستعمال، کمیونٹی کی شمولیت اورجے جے ایم کے تحت او اینڈ ایم کی ذِمہ داریوں سے متعلق بیداری مہمات میں مزید تیزی لائی جائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنروں (چیئرمین ڈِسٹرکٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مشن) کے ساتھ مضبوط رابطے کی اہمیت بالخصوص اِنتظامی مسائل کو حل کرنے ، ٹینڈرنگ اور عمل در آمد کے عمل کو تیز کرنے اور ضلعی سطح پر بین محکمہ جاتی تعاون کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔تمام ڈِی پی ایم یوز کو ہدایت دی گئی کہ مقررہ ٹائم لائنز کی پابندی کریں، نگرانی کے نظام کو بہتر بنائیں اور مشن ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھیں تاکہ زمینی سطح پر معیاری نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ مشن ڈائریکٹر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت جل جیون مشن کے اہداف کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام دیہی گھروں کو محفوظ، معیاری اور دیرپا پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔