چیف سیکرٹری نے یو ٹی میں یوتھ انگیجمنٹ اینڈ ایمپاورمنٹ پروگرام کیلئے منصوبوں اور تیاریوں کا جائیزہ لیا

جموں//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی تا کہ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ثقافتی ، تعلیمی ، کاروباری اور کمیونٹی پر مبنی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی معنی خیز شرکت کو فروغ دینے کے مقصد سے یو ٹی بھر میں ہونے والے یوتھ انگیجمنٹ اینڈ ایمپاور منٹ پروگرام کیلئے محکموں کی تیاریوں کا جائیزہ لیا جائے ۔ اجلاس میں کئی سینئر انتظامی سربراہان نے شرکت کی جن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زراعت ، پرنسپل سیکرٹری کلچر ، کمشنر سیکرٹریز انفارمیشن ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، انڈسٹریز اینڈ کامرس ، فلوریکلچر اور رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹس ، ڈویژنل کمشنرز جموں اورکشمیر ، سیکرٹری آئی ٹی ، سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ، ڈائریکٹر جنرل اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ، ڈائریکٹر جنرل وائی ایس اینڈ ایس ، ڈی ڈی جی این آئی سی ، ڈائریکٹر کالجز اور دیگر سینئر افسران شامل تھے ۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے ہر محکمے سے میگا یوتھ انگیجمنٹ مہم کیلئے ان کے تجویز کردہ سرگرمیوں کے کلینڈرز اور حکمت عملیوں پر تفصیلی ان پُٹس طلب کئے ۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کیلئے بنائے گئے خصوصی پورٹل پر اپنے جامع ایکشن پلانز اپ لوڈ کریں، ساتھ ہی نوڈل افسران کی تفصیلات اور سرگرمیوں کی تاریخ وار رپورٹس بھی شامل کریں ۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر انفارمیشن ، وائی ایس اینڈ ایس ، سکول ایجوکیشن ، ہائیر ایجوکیشن ، سکل ڈیولپمنٹ اور زراعت اور انڈسٹریز جیسے محکموں کے کردار کو بھی اجاگر کیا کہ انہوں نے یہاں یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کو بہت بڑی کامیابی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے زور دیا کہ پروگرام کو یہ موقع بھی فراہم کرنا چاہئیے کہ جے اینڈ کے میں تمام شہروں اور دیہاتوں کے نوجوانوں میں حکومت کی مختلف روز گار اسکیموں ، روز گار کے مواقع اور فلاح و بہبود کے پروگراموں کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے ۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ یوتھ انگیجمنٹ پورٹل کو حکومت ہند کے مائی گورنمنٹ پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا جائے تا کہ رسائی اور عوامی مشغولیت کو بڑھایا جا سکے ۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ 15 دنوں کے اندر اپنی سرگرمیوں کے منصوبے حتمی شکل دے کر جمع کرائیں ۔ ڈپٹی کمشنروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ضلعی سطح پر مضبوط نگرانی اور موثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا تا کہ تمام ایکشن پوائینٹس کی بروقت عملدرای کو یقینی بنایا جا سکے اور یو ٹی بھر میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت حاصل کی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹل کو مزید متحرک بنانے کیلئے محکمہ وار اور ضلع وار ٹیبز کو پنچائت سطح تک تفویض کیا جائے جن میں تمام سرگرمیوں کی دستاویزی شکل میں اعلیٰ معیار کی جی ٹیگڈ تصاویر اور ویڈیوز شامل ہوں تا کہ سب کی دلچسپی اور دیکھنے کیلئے دستیاب ہوں ۔