قانون ساز اسمبلی نے جے اینڈ کے گڈز اینڈ سروسز ترمیمی بِل پاس کیا

سری نگر//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آج ’جموں و کشمیر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (ترمیمی) بل2025‘ منظور کیا۔وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ 2017 میں ترمیم کرنے کا بِل ایوان میں پیش کیا۔ یہ جموں و کشمیر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ 2017 (2017 کا ایکٹ نمبر V) میں ترمیم کے لئے بِل (ایل اے بل نمبر 8 آف 2025)بِل صوتی ووٹ کے ذریعے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔