سرینگر ہوائی اڈے پر 340 کلو گرام بغیر لیبل والا گوشت ضبط

کیس درج کر لی گئی ،معاملے کی جانچ قواعد کے مطابق جاری / حکام

سرینگر/ سی این آئی // سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 340 کلو گرام بغیر لیبل والا گوشت ضبط کرنے کے بعد حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق حکام نے اتوار کے روز سرینگر ایئرپورٹ پر بغیر لیبل والے گوشت کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی، جس کا وزن تقریباً 340 کلو گرام تھا۔ حکام نے بتایا کہ ایئر کارگو سرینگر میں تعینات انفورسمنٹ ونگ کو بغیر لیبلنگ کے گوشت کی ایک کھیپ کے بارے میں مخصوص اطلاع موصول ہوئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ تیزی سے کام کرتے ہوئے اور سیلز ٹیکس محکمہ کے ساتھ مل کر ایک گاڑی کو ہوائی اڈے کے احاطے کے باہر روکا گیا۔انہوں نے کہا ’’ معائنے کے دوران، اہلکاروں کو تقریباً 340 کلو گرام گوشت ملا جو بغیر کسی لیبل کے اعلان یا ذریعہ اور معیار سے متعلق لازمی تفصیلات کے پیک کیا گیا تھا۔ ‘‘ حکام نے مزید کہا کہ کیس کی جانچ قواعد کے مطابق کی جا رہی ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔