جموں//وزیر برائے قبائلی امور مسٹر جاوید احمد رانا نے شیڈول ٹرائب ( ایس ٹی ) طلباء کیلئے اسکالرشپ کی بروقت تقسیم کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جو کہ مرکزی وزارت قبائلی امور کے وضع کردہ رہنماء اصولوں کے مطابق ہو گا ۔ وزیر نے زور دے کر کہا کہ ایس ٹی ۔ 2 طلباء کیلئے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کی تقسیم واضح طور پر قبائلی امور کے محکمے ( ٹی اے ڈی ) کے دائرہ کار میں آتی ہے اور سوائے مرکزی حکومت کے رہنماء اصولوں کے تحت ضروری تصدیق اور ڈی ۔ ڈوپلیکیشن عمل کے محکمے کے اندر کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے تاخیر نہیں ہو سکتی ۔ اس سلسلے میں وزیر نے سیکرٹری اور ڈائریکٹر قبائلی امور جموں و کشمیر کو واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام اہل ایس ٹی طلباء بشمول ایس ٹی ۔ 2 مستفدین جو نیشنل اسکالرشپ پورٹل ( این ایس پی ) کے ذریعے درخواست دیتے ہیں ، کیلئے تمام زیر التواء اسکالرشپس کی فوری تقسیم کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ۔ ڈوپلیکیشن عمل اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تھا کہ ایس ٹی ۔ 2 طلباء جو پہلے سماجی بہبود محکمہ کے ذریعے اسکالر شپس حاصل کر رہے تھے اب صرف قبائلی امور کے محکمے کے تحت شامل ہوں جیسا کہ مرکزی حکومت کی ہدائت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ نے سماجی بہبود کے محکمے کے ساتھ مشاورت سے ڈی ۔ ڈوپلیکیشن عمل مکمل کر لیا ہے اور ضروری وضاحت حاصل کر لی ہے ۔ نتیجتاً زیر التواء اسکالر شپس کی تقسیم کا پورا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اہل ایس ٹی ۔ 2 طلباء اب قبائلی امور کے محکمے کے تحت اسکالر شپ کے حقدار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اہل ایس ٹی طلباء جو ابھی تک اپنی اسکالر شپ وصول نہیں کر سکے ہیں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فوری تصحیح اور حل کیلئے ڈائریکٹر ٹرائیبل افئیرز جموں و کشمیر سے رابطہ کریں ۔
فیفا ورلڈ کپ: ایم باپے مرکز توجہ رہے‘ فرانس کی سیمی فائنل میں رسائی
گنگولی کی 54 ویں سالگرہ پر بایوپک کا پہلا پوسٹر جاری
دہلی کے روہنی علاقہ میں بارش کے دوران عمارت منہدم‘3 ہلاک
مہاراشٹرا کے ہنگولی، ناندیڑ اورپربھنی میں زلزلوں کے جھٹکے
مہاراشٹرا کی ندی میں 3000 گیس سلنڈربہہ گئے
مانسون کی تباہی: پونے، کیرالہ کے سانحات میں 16 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ
پرسنل لا POCSO سے بالاتر نہیں الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ
عراقی حکومت کا ملک میں کرپشن کیخلاف اعلان جنگ
تلنگانہ کے ایک شخص نے امریکہ میں دوسری عورت کے لیے بیوی کو قتل کر دیا
بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملے کئے










