’’بھارت آئے گا اور مار کر جائے گا،یہ نیا معمول ہے‘‘ / وزیر اعظم مودی
سرینگر/ سی این آئی // ہندوستان دہشت گردی پر فتح کا جشن منا رہا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مسلح افواج کو دہشت گردوں کو ختم کرنے اور انہیں سبق سکھانے کیلئے کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد میں نے دہشت گرد عناصر کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور کہا کہ آپریشن سندور کے دوران میرے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے میں ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔سی این آئی کے مطابق پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران آپریشن سندور پر حزب اختلاف کے لیڈران کو جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نریند رمودی نے ایوان سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی پر فتح کا جشن منا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کی کامیابی کی ستائش کی اور کہا کہ پوری قوم اسے ’’وجے اتسو ‘‘کے طور پر منا رہی ہے۔انہوں نے مسلح افواج کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی کوششوں سے ہر ہندوستانی کو فخر ہوا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فتح کا یہ لمحہ ہر شہری کا ہے، کیونکہ مشن نے ہندوستان کے دشمنوں کو سخت پیغام بھیجا ہے۔وزیر اعظم مودی نے راہول گاندھی کے ان دعوؤں کا مقابلہ کیا کہ مسلح افواج کے ہاتھ حکومت نے بندھے ہوئے تھے اور انہیں پاکستان کے دفاعی ڈھانچے پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا’’حکومت کی طرف سے مسلح افواج کو دہشت گردوں کو ختم کرنے اور انہیں سبق سکھانے کے لیے کھلا ہاتھ دیا گیا تھا‘‘۔وزیر اعظم مودی نے خطاب میںکہا کہ میں نے دہشت گردی کے عناصر کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا پہلگام حملے کے بعد میں نے دہشت گرد عناصر کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے دوران میرے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے میں ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم مودی نے کہا ’’ ہم نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں دہشت گرد کیمپو ں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ۔’’اب دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ سو نہیں سکتے۔ یہ نیا معمول ہے‘‘۔وزیر اعظم مودی نے کہا میں ان لوگوں کو آئینہ دکھانے آیا ہوں جو ہندوستان کا موقف نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا ’’ ہمیں اپنی فوج پر بھروسہ ہے، ہمیں ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔ انہیں آپریشن سندورسے متعلق ہر چیز کا فیصلہ کرنے کے لیے آزادانہ اختیار دیا گیا۔ ‘‘ وزیر اعظم نے خطاب کے دوران کہا ’’ہماری افواج نے 22 اپریل کا بدلہ 22 منٹ میں لے لیا۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’ بھارت آئے گا اور مار کر جائے گا..یہ نیا معمول ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’ پہلے حملے ہوتے تھے، دہشت گرد جانتے تھے کہ کچھ نہیں ہوگا۔ اب حالات بدل چکے ہیں۔ حملے کے بعد ماسٹر مائنڈ سو نہیں سکتا۔ وہ جانتے ہیں کہ بھارت قتل کیلئے آئے گا۔ ‘‘ وزیر اعظم مودی نے کہا ’’ آپریشن سندور نے تین چیزیں دکھائیں ہم اپنی شرائط پر جواب دیں گے۔ کوئی ایٹمی بلیک میل کام نہیں کرتا۔ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی حکومت اور دہشت گردوں میں فرق نہیں کیا جائے گا۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’ بھارت نے پاکستان کو ایٹمی بلف قرار دے دیا۔ دنیا کو دکھا دیا کہ ہم جوہری بلیک میلنگ کے سامنے نہیں جھکیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کسی ملک نے بھارت کو آپریشن کرنے سے نہیں روکا۔ آپریشن سندور میں 193 میں سے صرف 3 ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا۔










