صوبہ جموں کے نئے تعینات ہیڈماسٹروں کیلئے اِنڈکشن ٹریننگ پروگرام اِختتام پذیر

صوبہ جموں کے نئے تعینات ہیڈماسٹروں کیلئے اِنڈکشن ٹریننگ پروگرام اِختتام پذیر

جموں//صوبہ جموںکے 282 نئے تعینات ہیڈ ماسٹروں کے لئے تین روزہ اِنڈکشن ٹریننگ پروگرام گورنمنٹ پولی تکنیک کالج جموں میں اِختتام پذیر ہوا۔یہ پروگرام 2 ؍جولائی سے 4 ؍جولائی 2025 ء تک جاری رہا جسے سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی اِی آر ٹی ) جموں کے سکول لیڈرشپ اکیڈیمی نے ڈائیٹ( ڈِی آئی اِی ٹی) جموں کے اِشتراک سے منعقد کیاجو قومی تعلیمی پالیسی (این اِی پی) 2020 کے ویژن کے مطابق تھا۔تربیت میں قیادت، تدریس، شمولیت اور سکول گورننس کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی جس کا مقصد نچلی سطح پر تعلیمی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لئے بااِختیار سکول رہنمائوں کا ایک کیڈر تیار کرنا ہے۔اِختتامی تقریب کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعلیٰ تعلیم و ڈائریکٹرایس سی اِی آر ٹی شانت منو نے کی۔شانت منو نے اَپنے خطاب میںنئے تعینات ہیڈ آف اِنسٹی ٹیوشنوں( ایچ او آئیز) کو مُبارک باد دی اور ان کے قائدانہ سفر کی ستائش کی۔ اُنہوں نے سکولی تعلیم کے مستقبل کی تشکیل میں اَخلاقی قیادت، جامع طرز عمل اور کمیونٹی سے روابط کی اہمیت پر زور دیا اور انہیںاین اِی پی 2020 کی اصلاحات کو عملانے میں ویژنری اور فعال رہنے کی تلقین کی۔اِس موقعہ پرجوائنٹ ڈائریکٹرایس سی اِی آر ٹی جموں ڈویژن پروفیسر سندھو کپور نے اَساتذہ اور اِداروں کے سربراہان کو بااِختیار بنانے کے لئے ایس سی اِی آر ٹی جموںکے عزم کو دہرایا تاکہ مساوی اور معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جا سکے۔جوائنٹ ڈائریکٹر سینٹرل جے کے ایس سی اِی آر ٹی شیلیش کماری نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایک جامع، جوابدہ اور حالات کے مطابق سکول سسٹم بنانے پر زور دیا۔تین روزہ پروگرام میںمتنوع او رتنقیدی موضوعات پر ممتاز ماہرین تعلیم کی جانب سے دلچسپ سیشنزپیش کئے گئے ۔ ان میں ڈاکٹر جے این بالیا کی طرف سے تدریسی قیادت، کرنل ارون گپتا کی طرف سے حوصلہ افزا حکمت عملی، ڈاکٹر اتل ہنس کا ویژنری قیادت پر لیکچر، ڈاکٹر راجندر کور کا مثبت سکولی ماحول پر سیشن اور دھیرج جنڈیال کا جی اِی ایم پورٹل پر عملی تربیت شامل تھی۔پروگرام کے اہم لمحات پر مبنی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔شرکا ءنے تربیتی پروگرام کو ایک علم سے بھرپور اور دلچسپ تجربہ قرار دیتے ہوئے اَپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو اعزازی نشان کے طور پر مومنٹو پیش کیا گیا جبکہ تمام شرکأ ، ریسورس پرسنوں ، چیئرمینز اور منتظمین ٹیم کے اَرکان میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔