modi

عمیں عدم تشدد کے پیروکاروں میں سے ہوں لیکن

جو ہمیں چھیڑے گا آپریشن سندھور جوابی کاروائی کی تازہ مثال / وزیر اعظم مودی

سرینگر / سی این آئی // میں عدم تشدد کے پیروکاروں میں سے ہوں لیکن جو ہمیں چھیڑے گا آپریشن سندھور جوابی کاروائی کی مثال ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہمارا ہندوستان دنیا کی سب سے قدیم زندہ تہذیب ہے، ہم ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں، کیونکہ ہمارے خیالات لازوال ہیں، ہماری سوچ لافانی ہے، ہمارا فلسفہ لافانی ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک روحانی تقریب کے دوران مختصر طور پر آپریشن سندھورکا حوالہ دیتے ہوئے جوش و خروش پیدا کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’ میں عدم تشدد کے پیروکاروں میں سے ہوں لیکن جو ہم جو ہمیں چھیڑے گا آپریشن سندھور جوابی کاروائی کی مثال ہے ۔‘‘ تقریب میں جونہی وزیر اعظم نے یہ بات کہی تو سامعین کے ساتھ فوری طور پر گونج اٹھا۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مسکراتے ہوئے کہا’’میں عدم تشدد کے پیروکاروں میں سے ہوں اور میں نے صرف آدھا جملہ کہا تھا لیکن آپ نے اسے مکمل کر دیا۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ نے اسے لفظوں میں نہیں کہاتو آپ آپریشن سندھورکو اپنا آشیرواد دے رہے تھے۔وزیر اعظم نے ہندوستانی تہذیب کی قدیم اور پائیدار اقدار کی ستائش کی، ملک کی شناخت کو تشکیل دینے کے لیے سنتوں اور بزرگوں کو کریڈٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہندوستان دنیا کی سب سے قدیم زندہ تہذیب ہے، ہم ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں، کیونکہ ہمارے خیالات لازوال ہیں، ہماری سوچ لافانی ہے، ہمارا فلسفہ لافانی ہے۔وزیر اعظم مودی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح ان کی حکومت نے اپنی فلاحی پالیسیوں کے لیے ایسی روحانی شخصیات سے تحریک حاصل کی۔ انہون نے کہا ’’ چاہے وہ پی ایم آواس یوجنا ہو، جل جیون مشن ہو، آیوشمان بھارت یوجنا..یہ سماجی درجہ بندی میں آخری شخص کے تئیں خدمت کے احساس کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ‘‘