واشنگٹن سندر میرے لیے تحریک :سائی سدرشن

واشنگٹن سندر میرے لیے تحریک :سائی سدرشن

لندن/یو این آئی// ہندوستانی بلے باز بی سائی سدرشن نے پیر کے روز کہا کہ ان کے سینئر ساتھی کرکٹر واشنگٹن سندر ان کے لیے تحریک حاصل کرنے کا منبع ہیں۔ تمل ناڈو کے ڈومیسٹک کرکٹ کے دنوں سے وابستہ یہ دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پریکٹس سیشن کے دوران دوبارہ ملے ۔ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران گفتگو میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے جذباتی لگاؤ کو یاد کیا۔ سدرشن نے پریکٹس سیشن کے دوران کہاکہ میں نے انہیں (واشنگٹن سندر) کو ٹی وی پر دیکھا اور ان کی صلاحیتوں سے بہت کچھ سیکھا۔ واشنگٹن سندر شروع سے ہی میرے لیے تحریک کی وجہ رہے ہیں۔ میں نے ان کے خلاف چند میچ کھیلے ہیں اور ایک یا دو بار ان کے ساتھ پریکٹس بھی کی ہے۔ سدرشن نے یاد کیا کہ ہندوستانی ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے انہوں نے آئی پی ایل میں واشنگٹن سندر کی بلے بازی کی صلاحیت کو دیکھا ہے ۔ سدرشن نے کہاکہ اس دور نے مجھے واقعی بہت متاثر کیا۔ میں انہیں چنئی میں ایک ساتھ کھیلنے کے اپنے نوجوانی کے دنوں سے جانتا ہوں۔ انہوں نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ میں بھی ان کے راستے پر چل سکتا ہوں۔ ایشور انہیں خوش رکھے۔ اس پر واشنگٹن سندر نے کہا کہ انہوں نے مجھے یہ بات کئی بار بتائی ہے ۔ ان کی کارکردگی خاص طور پر پچھلے تین چار سالوں میں قابل ذکر رہی ہے ۔ جب بھی میں انہیں ٹی وی پر دیکھتا ہوں، میں دیکھتا ہوں کہ ان کے کھیل میں کتنا بہتری آئی ہے ۔ ان کی بلے بازی شاندار ہے ۔
مجھے یقین ہے کہ وہ نہ صرف چنئی بلکہ دنیا بھر کے بہت سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔