پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آفیشل اینتھم ریلیز کردیا گیا علی ظفر، ابرارالحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم کی آوازوں میں ریلیز کردہ اس ترانے پر شائقین کرکٹ نے ملا جلا رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
پی ایس ایل 10کا آفیشل اینتھم ریلیز کردیا گیا جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے وہ پذیرائی نہیں ملی جس کی توقع کی جارہی تھی۔
مداحوں کی جانب سے پی ایس ایل 10کے اینتھم کو بہت زیادہ پسند نہیں کیا گیا جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر اپنے کمنٹس کی صورت میں کررہے ہیں جب کہ یوٹیوب پر بھی گانے کو بہت زیادہ ویوز نہیں ملے۔
زیادہ تر شائقین کرکٹ نے پی ایس ایل 10کے اینتھم کا گلوکار علی ظفر کے ماضی میں گائے ہوئے گانوں سے کرتے ہوئے کہا ’اس بار وہ مزہ نہیں آیا اور علی ظفر اس بار اپنے گائے ہوئے گانے سے بہتر نہیں کرسکے‘۔
یاد رہے کہ علی ظفر پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن سے لے کر اب تک متعدد ایڈیشن کے اینتھم گاچکے ہیں۔
علی ظفر نے 2016میں ’اب کھیل کے دکھا‘، 2017 میں ’اب کھیل جمے گا‘، اور 2018میں ’دل سے جان لگا دے‘ کے اینتھم گائے تھے۔
تاہم، 2019 میں فواد خان اور ینگ دیسی نے ملکر اینھتم گایا اور 2020میں پی سی بی نے علی عظمت، ہارون، عاصم اظہر اور عارف لوہار کو موقع دیا جب کہ 2021گلوکارہ آئمہ بیگ، نصیبو لال اور ینگ اسٹنرز نے ایک نئے انداز میں اینھتم گیا۔
2022میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ، 2023میں عاصم اظہر، شائے گل اور فارس شفیع کو موقع دیا گیا تاہم 2024 کے ایڈیشن میں ایک بار پھر علی ظفر کی واپسی ہوئی جنہوں نے آئمہ بیگ کے ساتھ ملکر ’کھل کر کھیل‘ گایا۔
متعدد صارفین نے اینتھم کے ٹائٹل ’ایکس دیکھو‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایکس چلےگا تو دیکھیں گے نہ،ایک اور صارف نے لکھا ’یہ کرکٹ لیگ کا اینتھم ہے یا پھر بالی وڈ فلم باہو بلی تھری کا گانا ؟










