امیت شاہ نے 2019 کے پلوامہ حملے میںمارے گئے 40 سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا
سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے پلوامہ حملے کی برسی پر اس حملے میں میں جاں بحق ہوئے اہلکاروں کو خرا ج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی پوری انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے اور پوری دنیا اس کے خلاف متحد ہو چکی ہے۔شاہ نے کہاکہ چاہے وہ سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے ہو یا فضائی حملے کے ذریعے، مودی حکومت دہشت گردوں کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی کے ساتھ مہم چلا کر انہیں مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وائس آف انڈیاکے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو جموں اور کشمیر کے پلوامہ میں 2019 میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے 40 سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی حکومت دہشت گردوں کے خلاف “زیرو ٹالرنس” کی پالیسی کے ساتھ مہم چلا کر انہیں مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں ہندی میں کہا، “ایک شکر گزار قوم کی طرف سے، میں ان فوجیوں کو دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو 2019 میں اس دن پلوامہ میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی پوری انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے اور پوری دنیا اس کے خلاف متحد ہو چکی ہے۔شاہ نے کہاکہ چاہے وہ سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے ہو یا فضائی حملے کے ذریعے، مودی حکومت دہشت گردوں کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی کے ساتھ مہم چلا کر انہیں مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ مبینہ طور پر جیش محمد نے 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا، جس میں 40 جوان مارے گئے۔کچھ دن بعد، ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان کے اندر بالاکوٹ میں دہشت گردی کے تربیتی کیمپوں پر بمباری کی۔










