وزیر اعلیٰ کا ڈوڈہ میں پتھر گر آنے کے واقعات میں جانی نقصان پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا

زخمیوں کو فوری علاج فراہم کرنے کی ہدایت

جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع ڈوڈہ کے رگی نالہ اور جاٹھی گنیکا میںپتھر گرآنے کے واقعات میں تین اَفراد کی جانوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا ہے۔ان واقعات میں چھ اَفراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اُنہوںنے جاں بحق اَفراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحومین کی ارواح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔اُنہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے ضلعی اِنتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری اور مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ کنبوں کو بلا تاخیر ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔اُنہوںنے مل پتھر دھار میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث مویشیوں کے نقصان پر متاثرہ کنبوںسے بھی دلی ہمدردی کا اِظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے آفاتِ سماوی سے متاثرہ لوگوںکے ساتھ حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرین کو ہر ممکن ضروری تعاون فراہم کرتی رہے گی۔