gold

سونا 600 روپے مہنگا، چاندی کی قیمت 1500 روپے تک بڑھی

سرینگر// آل انڈیا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، بیرون ملک مارکیٹ میں مضبوط عالمی رجحان کے درمیان قومی راجدھانی میں سونے کی قیمت 600 روپے چھلانگ لگا کر 78,050 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی۔پیر کو 99.9 فیصد خالص قیمتی دھات 77,450 روپے فی 10 گرام پر بند ہوئی۔تاجروں نے بتایا کہ شادی کی تقریبات کے لیے مقامی زیورات اور رٹیلفروشوں کی طرف سے خریداری میں اضافے کی وجہ سے بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔چاندی پیر کو 92,000 روپے فی کلو کے پچھلے بند کے مقابلے میں 1,500 روپے اچھال کر 93,500 روپے فی کلو ہوگئی۔99.5 فیصد خالص سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے ساتھ 77,650 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی۔ پچھلے سیشن میں یہ 77,050 روپے فی 10 گرام پر ختم ہوا تھا۔