ram madhav

جموں وکشمیرکی ایک ہی آوازصرف بھاجپاسرکاراورتین خاندانوں سے نجات

وزیراعظم نے ہی جمہوریت کوزمین پراْتارااورامن وامان کے فضائیں بحال کرکے خوشحالی کی راہیں ہموارکی / رام مادھو

سرینگر // جموں وکشمیرمیں وزیراعظم نریندرمودی کی زبردست مقبولیت کی بدولت ہرطرف ایک ہی آواز ہے کہ یہاں بھاجپاسرکاربنے اورتین خاندانوں سے جموں وکشمیرکونجات ملے تاکہ یہاں جمہوریت کاپرچم بلندرہے کی بات کرتے ہوئے بھاجپاکے سینئررہنمااورجموں وکشمیرمیں چناوی مہم انچارج رام مادھونے کہا کہ صرف وزیراعظم نریندرمودی نے ہی جمہوریت کوزمین پراْتارااورجموں وکشمیرمیں امن وامان کے فضائیں بحال کرتے ہوئے تعمیروترقی اورخوشحالی کی راہیں ہموارکی ہیں۔سی این آئی کے مطابق بھاجپاکے سینئررہنمااورجموں وکشمیرمیں چناوی مہم انچارج رام مادھونے کہاہے کہ جموں وکشمیرمیں وزیراعظم نریندرمودی کی زبردست مقبولیت کی بدولت ہرطرف ایک ہی آواز ہے کہ یہاں بھاجپاسرکاربنے اورتین خاندانوں سے جموں وکشمیرکونجات ملے تاکہ یہاں جمہوریت کاپرچم بلندرہے کیونکہ صرف وزیراعظم نریندرمودی نے ہی جمہوریت کوزمین پراْتارااورجموں وکشمیرمیں امن وامان کے فضائیں بحال کرتے ہوئے تعمیروترقی اورخوشحالی کی راہیں ہموارکی ہیں۔گریز کے بٹرورگاؤں میں پارٹی اْمیدوار فقیر محمدخان کے حق میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رام مادھونے کہا کہ تین خاندانوں گاندھی، عبداللہ اور مفتی نے جموں وکشمیرکولوٹنے،دھوکہ دینے اور جمہوری اصولوں کی دھجیاں اْڑانے کے سواکچھ نہیں کیااورایسے حکمرانوں سے جموں وکشمیرکومکمل نجات لازمی ہے تاکہ یہاں امن وامان بنارہے اورترقی کایہ دوریوں ہی چلتارہے۔اْنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی جیت کویقینی بنانے کیلئے اپنے ووٹ کابڑھ چڑھ کااستعمال کریں تاکہ جموں وکشمیرمیں تعمیروترقی اورخوشحالی کایہ سلسلہ تھمنے نہ پائے۔اس موقع پرجموں وکشمیربھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن)اشوک کول نے خطاب کرتے ہوئے اْمیدظاہرکی کہ کشمیرکی اس خوبصورت فضا جسے وزیراعظم نریندرمودی نے انتھک کاوشوں سے قائم کیاہے‘قائم ودائم رکھنے اورمزیدمستحکم بنانے کیلئے جموں وکشمیرکے عوام بھارتیہ جنتاپارٹی کواپنی محبتوں سے نوازیں گے اورجموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکارلائیں گے۔ اْنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکامستقبل بھاجپاکے ہاتھوں میں محفوظ اورروشن ہے لہٰذابھاجپاکے حق میں بڑھ چڑھ کرووٹ کریں۔