kajriwal

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے استعفیٰ دینے کاکیااعلان

کہا دو دن بعد عہدے سے مستعفی ہوجائوں گا ، جب تک عوام فیصلہ نہیں دیتی میں وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا

سرینگر // دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دو دن بعد وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے جا رہا ہوںجب تک عوام فیصلہ نہیں دیتی میں وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کیس میں ضمانت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال تہاڑ جیل سے باہر آئے۔ جیل سے رہائی کے بعد کیجروال نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے آشیرواد سے ہم بی جے پی کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بی جے پی کے سامنے نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے اور نہ بکیں گے۔کیجریوال نے کہا کہ وہ دو دن بعد وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم سب پر بھگوان کا بڑا احسان ہے۔ اسی لیے ہم بڑے مسائل سے لڑتے ہیں اور فتح یاب ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ میں ان لاکھوں لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھیوں کے لیے دعا کی۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ انہیں جیل بھیج کر عام آدمی پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں۔ جیل میں رہ کر میرا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ جیل سے ایل جی کو خط لکھا۔ جب میں نے ایل جی کو خط لکھا تو مجھے دھمکی دی گئی۔ خاندان کی ملاقاتیں روکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔سی ایم اروند کیجریوال نے کہا’’میں دو دن بعد سی ایم کے عہدے سے استعفیٰ دینے جا رہا ہوں۔ جب تک عوام فیصلہ نہیں دیتی میں وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا‘‘۔