پاکستان ، بھارت اور افغانستان سمیت جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر سکیل پر شدت 5.8درج ،کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں

سرینگر // پاکستان ، بھارت اور افغانستان سمیت جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8درج کی گئی اورا س کا مرکز پاکستان بتایا جاتا ہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں بدھ کی اعلیٰ الصبح زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گی ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر آئیں اور اللہ تعالیٰ کی بار گاہ سے رجوع کرنے لگے ۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی سہ پہر شمالی بھارت ، پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس دوران بھارت میں نئی دہلی، اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، جموں اور کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق پاکستان میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ 10 کلومیٹر (6.21 میل) کی گہرائی میں تھا۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے کہاکہ ریکٹر اسکیل پر 5.8 کی شدت کا زلزلہ پاکستان میں آیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے کہیںپر بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیںہوا ہے ۔