نوڈل آفیسر ایم سی ایم سی سری نگر نے اِنتخابی حلقہ سطح کے نوڈل اَفسروں سے بات چیت کی،

انہیں ان کے رول اور ذمہ داری کے بارے میں بریف کیا

سری نگر//سری نگرضلع کی میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی) کے نوڈل آفیسرنے آج ضلع کے مختلف اسمبلی حلقوں کے ایم سی ایم سی نوڈل افسران کے ساتھ بات چیت کی۔دورانِ میٹنگ اُنہوں نے نوڈل افسران کو ان کے تفویض کردہ کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریف کیا۔ اُنہوں نے الیکٹرانک، پرنٹ، سوشل اور ڈیجیٹل شکلوں میں مختلف ذرائع ابلاغ میں مواد کی نگرانی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔میٹنگ میں پیڈ نیوز اور غلط معلومات کے علاوہ اِنتخابات کے دوران اکثر دیکھنے میں آنے والی نفرت انگیز خبروں جیسے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سری نگر ضلع کے تمام آٹھ اسمبلی حلقوں کے ایم سی ایم سی نوڈل افسران نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ ایم سی ایم سی اور میڈیا سینٹر کے اَفسران اورملازمین بھی میٹنگ میں موجود تھے۔