پاکستان دوبارہ اشتعال انگیزی کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا

بھارت 2027تک دنیا کی تیسری معیشت میں شمار ہوگا

یہ وقت انڈیا کا ہے جو 2047تک عالمی سپر پاور بن کر اُبھرے گا۔ وزیر دفاع

سرینگر///وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اگلے چار برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی تعین معیشتوں میں شمار ہوگا جبکہ 2047تک دنیا میں دفاعی طاقت والا سپر پاور ملک بنے گا۔ وی او آئی کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے اور اس کی ترقی میں یہاں کے نوجوانوں کا اہم رول ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا کی بھی کچھ ذمہ داری ہوتی ہے اور منفی خبروں کے بجائے اگر ترقیاتی منظر نامہ کے حوالے سے خبریں شائع کی جائیں تو یہ قوم کی سوچ مثبت سمت میں بڑھانے میں مدد کرتا ہے ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے رائزنگ انڈیا سمٹ میں کہا کہ امرت کال کے اختتام یعنی آزادی کے 100 سال کے ہونے تک ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت میں کافی کچھ دنوں سے بہتری آئی ہے جو دنیا کے لیے ایک مثال بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹنگ ایجنسیوں کے مطابق ہندوستان 2027 میں دنیا کی ٹاپ 3 معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ امرت کال کے اختتام یعنی آزادی کے 100 سال کے ہونے تک ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کی وصولی میں اضافہ کچھ سال پہلے تک تصور سے باہر تھا۔ آج وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں ‘اپنا وقت آئے گا’ کہتے ہوئے کافی وقت ہو گیا ہے۔ لیکن آج میں سب کے سامنے یہ کہتا ہوں کہ ‘اپنا وقت آ گیا۔ اپنی تقریر میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی معیشت بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور یہ دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔