سری نگر//کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور نے آج شہرسری نگرشہر کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کی تقریب سعید کے اَحسن اِنعقاد کے لئے کئے گئے مختلف ضروری اِنتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر ایس ایم سی ڈاکٹر اویس احمد ، ایس ایم سی اور لائن محکموں کے مختلف متعلقہ افسران بھی تھے۔اُنہوں نے زڈی بل، گلشن باغ مدین صاحب، باغوان پورہ لال بازار، حسن آباد میں واقع متعدد امام بارگاہوں کا معائینہ کیا اور مختلف ضروریات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے شیعہ انجمنوں کے نمائندوں سے بات چیت کی جنہوں نے محرم الحرام کے اَحسن انعقاد کے لئے ان کی ضروریات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے علاقے کا دورہ کرنے اور اُن کے مطالبات و شکایات سننے پر بھی شکریہ اَدا کیا۔مندیپ کور نے اُن کی ضروریات اور مطالبات کو بغور سنااوراُنہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی، بجلی، پینے کے پانی، سٹریٹ لائٹنگ اور تمام ضروری سڑکوں کی میکڈیمائزیشن کے سلسلے میں خصوصی اِنتظامات کئے گئے ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقدس ایام میں بلا تعطل پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں اور تعاون سے کام کرنے پر زور دیا تاکہ محرم الحرام کے عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اہم مقامات یعنی امام بارگاہوں اور مساجد کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔بعد میں کمشنر سیکرٹری نے گریٹر سری نگر کے زون۔III میں ڈاکٹر علی جان روڈ، آؤٹ فال سٹیشن اور نورباغ قمرواری میں 60 ایم ایل ڈِی ایس ٹی پی میں جامع سیوریج سکیم کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے خیام چوک، مہاراج گنج اور پرتاپ پارک لال چوک پر بلیدان ستمب میں ایس ایس سی ایل پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا۔
’ووٹ چوری، حکومت چوری، اب پارٹی چوری‘، ترنمول کا نام اور انتخابی نشان منجمد کیے جانے پر راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ
35 منٹ کی تاخیر پڑی بھاری، ایئر انڈیا کے پائلٹ سمیت عملہ کے 8 اراکین کو 3 ماہ کے لیے کیا گیا معطل
نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ نے سخت رویہ کیا اختیار، این ٹی اے دفتر کے دورہ کا فیصلہ
نٹھاری کیس میں بری سریندر کولی نے پھندے سے لٹک کر ختم کی زندگی، ہریدوار میں چلاتا تھا چائے کی دکان
ممتا اور باغی گروپ کو الیکشن کمیشن نے نیا نام اور انتخابی نشان فراہم کیا، ایک کو ملا ’فٹبال کھلاڑی‘ اور دوسرے کو ’لفافہ‘
امید ہے کہ ایران جنگ خاتمہ کے قریب پہنچ چکی :ٹرمپ
اسرائیل اور مراقش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
چین میں شراکت داروں کیساتھ کامیاب مشاورت ہوئی: عباس عراقچی
13سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تجویز
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، جنوبی کوریا کا اہم اعلان










