سری نگر//کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور نے آج شہرسری نگرشہر کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کی تقریب سعید کے اَحسن اِنعقاد کے لئے کئے گئے مختلف ضروری اِنتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر ایس ایم سی ڈاکٹر اویس احمد ، ایس ایم سی اور لائن محکموں کے مختلف متعلقہ افسران بھی تھے۔اُنہوں نے زڈی بل، گلشن باغ مدین صاحب، باغوان پورہ لال بازار، حسن آباد میں واقع متعدد امام بارگاہوں کا معائینہ کیا اور مختلف ضروریات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے شیعہ انجمنوں کے نمائندوں سے بات چیت کی جنہوں نے محرم الحرام کے اَحسن انعقاد کے لئے ان کی ضروریات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے علاقے کا دورہ کرنے اور اُن کے مطالبات و شکایات سننے پر بھی شکریہ اَدا کیا۔مندیپ کور نے اُن کی ضروریات اور مطالبات کو بغور سنااوراُنہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی، بجلی، پینے کے پانی، سٹریٹ لائٹنگ اور تمام ضروری سڑکوں کی میکڈیمائزیشن کے سلسلے میں خصوصی اِنتظامات کئے گئے ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقدس ایام میں بلا تعطل پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں اور تعاون سے کام کرنے پر زور دیا تاکہ محرم الحرام کے عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اہم مقامات یعنی امام بارگاہوں اور مساجد کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔بعد میں کمشنر سیکرٹری نے گریٹر سری نگر کے زون۔III میں ڈاکٹر علی جان روڈ، آؤٹ فال سٹیشن اور نورباغ قمرواری میں 60 ایم ایل ڈِی ایس ٹی پی میں جامع سیوریج سکیم کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے خیام چوک، مہاراج گنج اور پرتاپ پارک لال چوک پر بلیدان ستمب میں ایس ایس سی ایل پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا۔
این چندرشیکھرن مزید 5سال ’ٹاٹا سنز‘ کے چیئرمین برقرار رہیں گے، بورڈ نے مدت کار میں کی توسیع
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے یکساں سیول کوڈ کی دستک
کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا بنرجی کو شری رام پور میں جلسۂ عام کی مشروط اجازت دے دی، 1000لوگوں کی حد طے
حکومتوں سے انکاری سیاست کے بڑھتے رحجان پر قابو پانے کا مطالبہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ :منا خالد نے جیتا چین کے پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل میں برونز میڈل
نفسیات کا باہمی رشتہ
مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش،وہ فضائی دفاعی نظام جو سعودی عرب کے مقدس شہروں کی حفاظت کرتا ہے
میسی کی آمد کبھی نہیں ہوئی، لیکن کیرالہ اب بھی ان کا میچ کھیل رہا!
ویسٹ انڈیز دورہ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، یک روزہ اسکواڈ میں روہت کا نام شامل، ٹی-20میں مینک-پرنس کی انٹری
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کے ’ پلاش ‘ اور ’ پریشا‘ ہومز میں بچوں کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ منائی










