rahul gandhi

راہل گاندھی نے پھر اٹھائے ای وی ایم پر سوال

کہا- ’ہندوستان میں ای وی ایم بلیک باکس، کسی کو جانچ کی اجازت نہیں‘

سرینگر//راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہمارے انتخابی عمل میں شفافیت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جب اداروں میں احتساب کا فقدان ہو تو جمہوریت ایک ڈھونگ بن جاتی ہے اور فراڈ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن پارٹیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا مسئلہ زور و شور سے اٹھایا تھا، مگر سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد یہ کچھ دب سا گیا تھا۔ لیکن اب یہ ایک بار پھر شدت سے اٹھتا نظر ا?نے لگا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر اس پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ای وی ایم ایک بلیک باکس ہو گیا ہے جسے کسی کو بھی چیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔دراصل دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ایلون مسک نے ای وی اے کے ہیک کرنے اور اس پر روک لگانے سے متعلق ایک پوسٹ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایک خبر کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ای وی ایم ایک ’بلیک باکس‘ ہے اور کسی کو بھی انہیں چیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہمارے انتخابی عمل میں شفافیت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جب اداروں میں احتساب کا فقدان ہو تو جمہوریت ایک ڈھونگ بن جاتی ہے اور فراڈ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔