2سیاحوں کو بچالیا گیا ، ایک مقامی شخص لاپتہ ، بچائو کارروائیاں جاری
سرینگر///سونہ مرگ کے تھاجواس علاقے میں اتوار کو گلیشرکا ایک حصہ گرآنے کی وجہ سے کئی افراد بشمول سیاح برف کے نیچے دب گئے ہیں جس کے بعد بچائو کارروائیوں میں 2سیاحوں کو بچالیا گیا ہے جبکہ ایک مقامی شخص برف کے نیچے دب گیا ہے اور ابھی لاپتہ ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سونہ مرگ تھاجواس میں برفانی تودے کی زد میں آکر ایک مقامی شخص لاپتہ ہوگیا ہے جبکہ بچائو کارروائیوں کے دوران دو سیاحوں کو بچالیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں تھجواس گلیشیر کا ایک حصہ گرنے کے بعد ایک شخص لاپتہ ہو گیا، جبکہ دو سیاحوں کوبچا لیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح آج دوپہر تھاجواس گلیشیر پر لطف اندوز ہو رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گلیشیئر کا ایک حصہ ان پر گرنے سے دو سیاح اور ایک مقامی شخص نیچے گر گئے۔ اس کے فوراً بعد سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ مقامی ابھی تک لاپتہ ہے۔ اسے تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ دریں اثناء پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے برف کے نیچے دبنے والے شخص کو بچانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے ۔










