12 جون کو جموں سے ماتا کھیر بھوانی یاتراشروع

12 جون کو جموں سے ماتا کھیر بھوانی یاتراشروع

سرینگر// کشمیری پنڈت برادری کے سینکڑوں عقیدت مند 12جون کو جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کے ایک بیڑے میں سالانہ ماتا کھیر بھوانی یاترا کے لیے جموں سے کشمیر کے لیے روانہ ہوں گے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اس سال سالانہ ماتا کھیر بھوانی میلہ 12 جون کو وادی کشمیر کے گاندربل ضلع کے تلمولہ میں منایا جانا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا، ’’ماتا کھیر بھوانی یاترا کے لیے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عقیدت مند 12 جون کو صبح 6بجے جموں سے کشمیر کے لیے روانہ ہوں گے۔ “انتظامیہ کی طرف سے سفر، قیام و طعام، کھانے کے علاوہ دیگر ضروریات جیسے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ عقیدت مند بھی گاندربل کے تلمولا میں سجدہ ریز ہونے کے بعد مختلف مقامات کی طرف روانہ ہوں گے۔