A careful note of the recommendations of the committee set up to deal with traffic accidents and dilapidated condition of roads

ٹریفک حادثات اور سڑکوں کی خستہ حالت جانے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کاسنجیدہ نوٹس

پندرہ جولائی تک تمام تفصیلات جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت

سرینگر//خطہ چناب میں پے در پے ٹریفک حادثوں کے دوران انسانی جانیں ضائع ہونے کے بعد سڑکوں کی حالت اور ٹریفک حادثات کی وجوہات جاننے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کونہ عملانے پر جموںو کشمیر لداخ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے متعلقہ اداروں کوہدایت کی کہ سفارشات کو لاگوکرنے کے لئے اگلی پیشی پرتمام تفصیلات عدالت کے سامنے رکھی جائے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق خطہ چناب کی سڑکوں پرپے درپے ٹریفک حاثات رونماء ہونے کے بعد حادثات اور سڑکوں کی حالت جانے کے لئے قائم کی گئی چھ رکنی ٹیم کی سفارشات پرعمل نہ کرنے کے معاملے کا جموںو کشمیر لداخ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے سرکار کومتنبہ کیاکہ ان وجوہات کو عدالت کے سامنے رکھاجائے جن کی وجہ سے سفارشات کو انہیں عملایاگیا۔اور پندرہ جولائی کو عدالت کے سامنے وہ تمام تفصیلات پیش کی جائے کی حادثات کو روکنے اور کمیٹی کی جانب سے جوسفارشات پیش کی گئی ہے ان پرعمل کرنے کے لئے کیاطریقہ کار اپنایاگیاہے ۔واضح رہے کہ سال 2022میں خطہ چناب کے کشٹواڑ، دوڈہ ،رامبن کی سڑکوں پرکئی دلدوز ٹریفک حادثے رونماء ہوئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افرا دکی جانین ضائع ہوئی جس کا عدالت عالیہ نے سنجیدہ نوٹس لیااور حکومت کوہدایت کی تھی کہ شاہراہوںپرپے در پے حادثے رونماء ہونے کے اس معاملے کاجائزہ لینے کے لئے کمٹی کاقیام عمل میں لایاجائے او رکمیٹی کی جانب سے جوسفارشات پیش کی جائے ان پرعمل در آمد کی جائے ۔چھ رکنی کمیٹی نے طویل عرصے کے بعد بٹوٹ کشتواڑ ،دوڈہ ،رامبن اوردوسری شاہراہوں پرٹریفک حادثات رونماء ہونے کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور ا سطرح کے واقعات کوروکنے کے لئے سفارشات پیش کی تاہم سفارشات پرعمل نہ ہونے کے بعد مفاد عامہ کے تحت عرضی دائرکی گئی جسکی شنوائی کے دوران عدالت نے حکومت کوپندرہ جولائی کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ سفارشات پر عمل کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تمام تفصیلات عدالت کے سامنے رکھی جائے ۔