آئیندہ اٹھانے والے اقدامات اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے میٹنگ طلب کی گئی / ارجن کھڈکے
سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے چار سو پار کے سیٹوں کوجیتنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انڈیااتحاد کے دو سو 95سیٹوں پر جیت درج کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے انڈیااتحادکی میٹنگ کے بعد کانگریس صد رنے کہاکہ آئندہ لائحہ عمل اپنانے کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے لئے میٹنگ طلب کی گئی تھی ۔ ایگزیکٹ پول کوبے معنیٰ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی ورکروں لیڈروں کی جانب سے جوتفصیلات فراہم کی گئی ہے وہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور انڈیااتحاد نئی حکومت بنائے گا۔اے پی آئی نیوز کے مطابق سات مرحلوںکے تحت ملک میں پارلیمنٹ الیکشن کااختتام ہونے کے فوراً بعد انڈایاتحاد کی میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی اور جموںو کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے دوری اختیار کی تاہم این سی کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ انڈیااتحا دکی میٹنگ میں شامل رہیں ۔میٹنگ کے بعد کانگریس صدرملک ارجن کھڈکے نے زررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگوکے دوران انڈیااتحا د کے 295سیٹوں پر جیت درج کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے چار سو کے پار نعرے کوسختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہاعوام نے اپنافیصلہ سنادیاہے بی جے پی کوہمیشہ یہ عادت رہی ہے کہ وہ ڈھنڈورہ پیٹنے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ۔کئی نیوز چینلوں کے ایگزیکٹ پول کوانہوںنے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بند کمروں میںچندحلقوں میں لوگوں کے ساتھ گفتگوکر کے صورتحال واضح نہیں ہوجاتی ہے پارٹیوں کے لیڈروں کارکنوں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کو سہی مانتے ہوئے کانگریس صدر نے کہاکہ انڈیااتحاد کی میٹنگ میں کاونٹنگ کے دوران تمام لیڈروں کا رکنوں کوہوشار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیلٹ پیپر کے بارے میں الیکشن کمشن آف انڈیاکے ساتھ ملاقا ت کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ صورتحال واضح ہوچکی ہے ۔انڈیااتحاد جیت رہاہے او ربھارتیہ جنتا پارٹی کے دعوے بے معنی اور بے سود ثابت ہونگے ۔انہوںنے انڈیااتحاد کی میٹنگ کواہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے کہا کئی معاملات تھے جن پر گفت شنید ہونی تھی کہ آنے والے دنوں کے دوران کیاحکمت عملی اپنائی جائے گی ان تمام معاملات کوزیربحث لایاگیاسبہی پارٹیوں کے لیڈروں نے انڈیااتحاد کومزیدمضبوط مستحکم بنانے کے اپنے عہدکوپھردہرایا۔










