road accident

حول سرینگر میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت

مقامی لوگوںنے حادثے میں ملوث ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

سرینگر///حول سرینگر میں عمر رسیدہ شخص ایک پولیس گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں لوگوں نے گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے حول علاقے میں ایک 65 سالہ شخص مبینہ طور پر کیسیپیر (گاڑی) سے ٹکرانے کے بعد ہلاک ہوگیا، عینی شاہدین نے بتایاکہ عمر رسیدہ شخص سڑک پر چل رہا تھا کہ پولیس کی ایک گاڑی کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر صورہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ادھر اس واقعے کے بعد علاقے میں لوگوںنے گاڑی کے ڈرا ئیور کے خلاف کارراوئی کا مطالبہ کیا ہے ۔ دریں اثناء پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک سڑک حادثہ ہے اور جس طر ح دیگر سڑک حادثات کی رپورٹ درج کرکے کارروائی کی جاتی ہے اس معاملے میں بھی یہی عمل ہوگا۔