cigratte

تمباکو نہ پینے والے سب سے زیادہ متاثر

سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے،بچوں کے پاس بیٹھ کر سگریٹ نوشی سے گریز کیاجائے۔ معالجین

سرینگر//بچوں کے پاس بیٹھ کر سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنے کی صلاح دیتے ہوئے ماہرین اطفال نے کہا ہے کہ سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے خطرناک سابث ہوسکتا ہے اور بچوں کے پھیپڑوں کے ذریعے چھاتی تک پہنچنے کی وجہ سے آگے چل کر بچوں کو مہلک بیماریوں میں مبتلاء کرسکتا ہے ۔ سگریٹ کے دھویں سے نہ صرف بچوں کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے بلکہ ان کے سننے کی حس بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق عالمی یوم تمباکو مخالف کے سلسلے میں چائلڈسپیشلسٹ نے کہا ہے کہ بچوں کے پاس بیٹھ کر سگریٹ نوشی نہ کی جائے‘ سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے‘ سگریٹ نوشی کرنیوالے والدین بچوں کا منہ بھی چومتے ہیں تو بھی خطرناک جراثیم سانس کے ذریعے بچوں کو متاثرکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میںسگریٹ نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے اور سیگریٹ کی وجہ سے نہ صرف سیگریٹ پینے والوں کو نقصان پہنچتا ہیے بلکہ نہ پینے والے بھی متاثر ہوتے ہیں ۔ معالجین نے کہا ہے کہ سگریٹ کے دھویں سے چھوٹے بچوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اسلئے بہتر یہی ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کی جائے اور اگر ایسا ممکن نہیں ہوسکتا تو بند کمروں اور بچوں کے نزدیک سگریٹ پینے سے گریز کیا جائے ۔