سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموںوکشمیر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموںوکشمیر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سری نگر//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّدعابد رشید شاہ نے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر یوٹی میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈِی ایم) کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈِی ایم) کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام افسروں اورملازمین کو ہدایت دی کہ وہ اس کے لئے سخت محنت کریں کہ اے بی ڈی ایم کو پورے جموں و کشمیر میں مکمل طور پر عملایا جائے۔ اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اے بی ڈِی ایم کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کے عمل کو شیڈول کے مطابق تیز کیا جائے تاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں سرکاری اور نجی صحت سہولیات میں اے بی ڈی ایم ماحولیاتی نظام کی عمل آوری میں کسی بھی طرح کی تاخیر سے بچا جا سکے۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے صحت سہولیات کی فراہمی میں ڈیجیٹل مداخلت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ضرورت مند مریضوں کے لئے صحت خدمات کے معیار کو تیز اور بہتر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کے اِستعمال پر زور دیا۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان شراکت داروں اور چیلنجوں کی نشاندہی کریں جو ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کو مؤثر طریقے سے اَپنانے میں رُکاوٹ ہیں۔ اُنہوں نے اے بی ڈی ایم ماحولیاتی نظام کے تمام شراکت داروں کے لئے اس ویژن کو حاصل کرنے کے لئے ایک روڈ میپ کا خاکہ تیار کرنے کے لئے بھی کہا۔سیکرٹری نے تمام افسران کو ہیلتھ کیئر کے نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور جموںوکشمیر یوٹی میں میڈیکیئر میں اس تکنیکی انقلاب کے ذریعے ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے معیار کو بلند کرنے کے لئے تال میل سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مشن ڈائریکٹر آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن جموں وکشمیر ناظم ضیاء خان نے مشن کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں اے بی ڈِی ایم کی صورتحال، اے بی ڈی ایم کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں افرادی قوت، آنے والے بنیادی ڈھانچے، حاصل کردہ اہداف اور جموں و کشمیر بھر میں عوامی صحت کی سہولیات میں ایچ ایم آئی ایس (جے کے اِی۔ سہج) کی آپریشنل صورتحال شامل ہے۔مشن ڈائریکٹر نے ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہیلتھ پروفیشنل رجسٹری ، ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری ، ڈیجیٹل ہیلتھ انسینٹیو سکیم ، سکین اینڈ شیئر (کیو آر کوڈ پر مبنی او پی ڈِی رجسٹریشن سروس)جموں و کشمیر میں اے بی ڈی ایم کے تحت مائیکرو سائٹ پروجیکٹ کا جائزہ ، جموںوکشمیریوٹی کے تمام اَضلاع میں جاری صلاحیت سازی کی تربیت اور آئی اِی سی کے لحاظ سے اے بی ڈی ایم کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔میٹنگ میں ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر اے بی ڈِی ایم، ایف اے، سی اے او، اے بی ڈِی ایم، کنسلٹنٹ اے بی ڈی ایم اور اے بی ڈی ایم جموں و کشمیر کے دیگر افسران سمیت مختلف سینئر افسران نے شرکت کی۔