جموں//جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز نے ڈوگری ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج مڑھ میں دو روزہ ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔کالج کے ڈوگری ڈیپارٹمنٹ نے ڈوگرہ ثقافتی سرگرمیوں کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ایڈیٹر ڈوگری کلچرل اکیڈیمی ریتا کھڈیال تھیں۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راکیشن کمار کول نے پروگرام کا اِفتتاح کیا جنہوں نے مہمانِ خصوصی اورجموں و کشمیر آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز ڈیپارٹمنٹ جموں کے عملے کا خیرمقدم کیا۔ اُنہوں نے نوجوانوں میں ڈوگری زبان کی افزودگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری مقامی زبان ہے جس کو قومی سطح پر فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔اِس سے قبل پروگرام کا آغاز مہمانوں کی جانب سے شمع روشن کرنے سے ہوا۔مہمان خصوصی نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میں جموں و کشمیر آرٹ، ثقافت اور مختلف شعبوں میں زبانوں کے کام کی وضاحت کی۔ اُنہوں نے طلبا ٔپر زور دیا کہ وہ ڈوگری زبان اور ثقافت کو مختلف طریقوں سے سیکھیں کیوں کہ اکیڈیمی ریاستی سطح پر 12 زبانوں پر کام کر رہی ہے۔ریتا کھڈیال نے اکیڈیمی کی کامیابیوںبالخصوص ڈوگری کتابوں کی اِشاعت پر بات کی۔ اُنہوں نے ایک ڈوگری گیت بھی پیش کیا جس نے طلبأ اور عملے کو مسحور و محظوظ کیا اور جس سے موجود تمام لوگوں میں ڈوگری زبان کے تئیں نیا اعتماد پیدا ہوا۔کالج کے طالب علموں نے شاعری،گائیکی، رقص اور نکڑ ناٹک پیش کرکے اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔مہمان خصوصی نے براہ راست بنیفٹ ٹرانسفر طریقۂ کار کے ذریعے شرکأ کے لئے نقدی رقم کا اعلان کیا۔ اس پورے پروگرام کا اہتمام کالج کے ڈوگری ڈیپارٹمنٹ نے کیا جس کی سربراہی ڈاکٹر شیتل دیوی کر رہی تھیں اور اور ثقافتی کمیٹی کی سربراہی ڈاکٹر آشو جولی نے کی۔
جموں و کشمیر میں رواں سال 35 بادل پھٹنے کے واقعات میں 31 ہلاکتیں
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے رائیل سپرنگس گالف کورس میں پی جی ٹی آئی گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کیا
نائب وزیراعلیٰ نے جے کے منرلزلمٹیڈکی 176 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی
جموں و کشمیر میں اسمارٹ سٹی کے 98 فیصد منصوبے مکمل
سکینہ اِیتو نے سری نگر میں ’ کیمبرج فونکس اینڈ ہینڈ رائٹنگ پروگرام ‘ کا اِفتتاح کیا
جموں کشمیر پولیس سروس افسران کی آئی پی ایس میں شمولیت پر غور
جاوید رانا نے جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا
ممبر اسمبلی جاوید مرچال اور جے جے ایم کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے جاوید رانا سے ملاقات کی
عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر جاوید ڈار
جموں و کشمیر نے مکمل خواندگی کا سنگ میل حاصل کر لیا،دسویں مکمل خواندہ ریاست










