افسر موصوف عوامی مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں
سرینگر///پہلگام میں عوامی مسائل حل کرنے اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں ایس ایچ او پہلگام تحفظ فراہم کرنے میں اہم رول اداکررہا ہے ۔ موصوف افسر کی کاوشوں کی وجہ سے ہوٹل والوں، گھوڑے والوں، اورسیاحت سے جڑے دیگر افراد کے مسائل حل ہورہے ہیں جس پر مقامی لوگوں کے علاوہ تاجروں نے بھی اس کے کام کی سراہنا کی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقامی پہلگام میں تعینات ایس ایچ ا و پہلگام ریاض احمد خان جب سے علاقے میں آئے ہیں لوگوں کو کافی راحت پہنچی ہے خاص کر سیاحت سے جڑے افراد کو درپیش کئی مسائل حل ہوئے ہیں ۔ وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کئی گھوڑے والوں ، ٹینٹ والوں اور چھاپڑی فروشوں جو امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں کام کرتے ہیں نے کہا کہ یاترا کے لئے رجسٹریشن اور ویری فکیشن میں انہوںنے وقت ضائع کئے بغیر کام کیا جس سے ان کو کافی راحت ملی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ موصوف نے دیگر کئی اور مسائل بھی حل کئے ہیں ۔ اسی طرح پہلگام میں ہوٹل مالکان، رستوران والوں ، دکانداروں اور دیگر لوگوں نے بھی موصوف پولیس افسر کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے آن کے بعد نہ صرف سیاحوں کو تحفظ فراہم ہوا ہے بلکہ عام لوگوں بھی راحت محسوس کررہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ایس ایچ او پہلگام نہ صرف ایماندار آفسیر ہے بلکہ محنتی اور لوگوں کا ہمدردی بھی ہے جو عوامی مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔










