ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے 16جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا
سرینگر///جموں میں گرمی کا سخت دور چل رہا ہے جس کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے 16جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق گرمی کی لہر کے درمیان، ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے منگل کو خطہ کے سمر زون علاقوں میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں جون-01 سے جولائی-16 تک موسم گرما کی تعطیلات کا حکم دیا۔ ڈی ایس ای جے نے ایک حکم نامے میں کہاکہ جموں ڈویڑن کے سمر زون میں پڑنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں میں 01-06-2024 سے 16-07-2024 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ ڈائریکٹوریٹ نے مزید حکم دیا کہ تمام اساتذہتعطیلات کے دوران طلباء کی کسی بھی آن لائن رہنمائی کے لیے دستیاب رہیں۔










