مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی ، سڑک کی مرمت کا کیا گیا زور دار مطالبہ
سرینگر// اونتی پورہ سے ریشی پورہ کے ہوتے ہوئے پنجگام کولہ پورہ سڑک کی خستہ حالی پر مقام ی لوگوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سڑک کی مرمت عمل میںلائی جائے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اونتی پورہ سب ڈویژن میں کولہ پورہ سے پنگام اور ریشی پورہ جانی والی سڑک انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے جس کے بعد وہاں کی آبادی شدید پریشانیوں میں مبتلا ہو چکی ہے ۔ مکینوں نے حکام پر زور دیا ہے کہ سڑک جو بر سوں سے ابتر ہو چکی ہے اس کی مرمت جلد از جلد عمل میںلائی جائے ۔ مقامی باشندوں نے نمائندہ سے سڑک کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ہے اور لوگ پریشانیوں سے گزر رہے ہیں ۔ غلام محی الدین نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ یہ سڑک انتہائی اہمیت کی حامل ہے لیکن اس کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے اور یہ چلنے کے قابل بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی ابھی تک مرمت عمل میں نہیںلائی گئی ہے جس کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے گاڑیوں کا چلنا سڑک پر دور کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل سڑک چلنے کے قابل تھی لیکن اب کئی مقامات پر خستہ حال ہوچ کی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ سڑک کی مرمت عمل میںلائی جائے ۔ ایک اور شہری نے بتایا کہ سڑک کے مختلف جگہوں پر گڑھے بھی بن گئے ہیں جس سے رہائشیوں اور مسافروں دونوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ اس سال اس کی مرمت کی جائے گی تاہم اس پر توجہ نہیں دی گئی۔










