مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی پریشان ، سڑک پر میکڈم بچھانے کا کیا زور دار مطالبہ
سرینگر // وادی کشمیر میں سڑکوں کا جھال بچھانے کے دعوئوں کے بیچ سنگم سے چکورہ تک سڑک کی خستہ حالی کے باعث متعدد علاقوں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ معمولی بارشیں ہونے کے ساتھ ہی سڑک جھیل میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سنگم سے چکورہ تک رابطہ سڑک انتہائی خستہ بن چکی ہے ۔ مقامی لوگوں نے نمائندے کو بتایا کہ سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہو چکی ہے کہ اس پر پیدل چلنا دشوار ہو جاتا ہے گاڑیوں کی تو کچھ اور ہی بات ہے ۔ سڑک کی اس قدر حالت خستہ بن چکی ہے کہ جگہ جگہ پر بڑے گڈھوں کی وجہ سے پانی جمع رہتا ہے اور معمولی بارشیں ہونے کے بعد اس سڑک کے ذریعے اندر تک جانا کافی دشوار ہوجاتا ہے ۔ مقامی آبادی خاص طور پر دکانداروں نے سڑک کی خستہ حالی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک جو کہ پلوامہ سے بھی درجنوں علاقوں کو جوڑ دیتی ہے لیکن اس سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی اس قدر حالت ہے کہ اس پر پیدل انسان چلنے میں ڈر محسوس کرتا ہے ۔ ایک دکاندار نے بتایا ’’ سڑک کی حالت کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہے کیونکہ کوئی گاہگ اس سڑک پر چلنے میں خوف محسوس کرتا ہے ‘‘ ۔ انہوںنے مزید کہا کہ گاڑی بھی دکان تک پہنچ نہیں پاتی ہے جس سے ہمارا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک پر جلد از جلد میکڈم بچھایا جائے تاکہ یہ بھی چلنے کے قابل بن سکے ۔ ایک مقامی باشندہ نے سی این آئی کو بتایا ’’وادی کشمیر میں سڑکوں کا جھال بچھانے کے بڑھتے دعوئے کئے جا رہے ہیں تاہم اس سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی مرمت عمل میںلائی جائے تاہم انہوں نے آج تک اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جس کے باعث ہم پریشان حال ہے ــ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس سڑک پر بھی میکڈم بچھایا جائے ۔










