heat

وادی میں گرمی کی شدت مزید 6دنوں تک جاری رہے گی ۔ محکمہ موسمیات

سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.1اور جموں میں 42.3ریکارڈ کیا گیا

سرینگر//وادی کشمیر میں دن کے درجہ حرار ت میں مسلسل اضافہ کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چھ دنوں تک موسم میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ ادھر سرینگر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے جہاں جمعرات کو درجہ حرارت 42.3ریکاڈ کیا گیا ۔ ادھر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اننت ناگ میں جمعرات کو 30.4ڈگر اور پلوامہ میں 31.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح بڈگام میں 30.6ڈگری اور بارہمولہ میں 29.8، شوپیاں میں 30.4دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ بچوں ، عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کو احتیاط برتنا چاہئے اور زیادہ دھوپ میں گھر نہ نکلیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 23-28 مئی تک عام طور پر خشک موسم کی توقع ہے یہاں تک کہ “کہیں کہیںپر”پہاڑی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔جبکہ29-31 مئی تک، موسم جزوی سے عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کہیں کہیں پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ البتہ مجموعی طور پر 31 مئی تک کوئی اہم موسمی سرگرمی متوقع نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں ڈویڑن اور کشمیر ڈویڑن کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر اگلے چھ دنوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی اضلاع میں بھی اگلے چھ دنوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گرمی سے بچیں اور بہت زیادہ سیال اور پانی پییں خاص طور پر کمزور افراد، بوڑھے، شیر خوار اور بچے کو ’’ڈی ہائیڈ ریٹ‘‘ نہ ہونے دیں ۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بھی لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔ سرینگر میں گزشتہ کا کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ معمول سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 11.6 سیلسیس کے مقابلے میں کم از کم 11.8 ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح پہلگام میں گزشتہ رات 7.5 کے مقابلے میں 7.7 کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور ریزورٹ کے لئے 1.5 معمول تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اہلکار نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات 10.7 کے مقابلے میں کم از کم 11.5 ریکارڈ کیا گیا اور اس جگہ کے لئے یہ معمول سے 1.1 زیادہ تھا، اہلکار نے بتایا۔گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جیسا کہ گزشتہ رات تھا اور یہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے معمول سے 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 27.1 ے مقابلے میں 29.1 کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 4.7 سے زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 15.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 18.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔