جموں / /محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں کے کلچرل یونٹ نے آج گورنمنٹ ہائی سکول مین سرکار سانبہ میں ’’نشا مکت بھارت‘‘ کے موضوع پر ایک سمپوزیم اور مصوری مقابلے کا اِنعقاد کیا۔اِس تقریب کا اِنعقاد طلبأ کے ساتھ مشغول ہونے اور منشیات کے اِستعمال سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر ان کی رائے حاصل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ طلبأ نے مؤثر طریقے سے منشیات کے اِستعمال سے نمٹنے کے لئے اُٹھائے جانے والے اَقدامات پر زور دیا۔ اُنہوں نے سکٹس، ریپ، نظمیں، گیت وغیرہ بھی پیش کئے۔طلبأ کو تلفظ، آواز کے ماڈیولیشن، حقائق کی نمائندگی، اعتماد وغیرہ کے پیرامیٹرز کی بنیاد پر پرکھا گیا۔منجیت کور، چرندر پربھا اور بھوپندر کور اس دِن کے جج تھے۔اِس تقریب کی نظامت کے فرائض سکولی ٹیچر نشا چڈھا نے اَنجام دی۔سمپوزیم مقابلے میں کُل 10 طلبأ نے حصہ لیا۔ پہلی پوزیشن پریا نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن جافیہ اور تیسری پوزیشن خوشی نے حاصل کی ہے۔مصوری مقابلے میں ثانیہ، مدھو اور تانیہ نے پہلا، دوسرا اور تیسرا اَنعام حاصل کیا۔سکول کے ہیڈ ماسٹر بھرت پرساد نے طلبأکو اس موضوع سے آگاہ کیا اور سکول میں پروگرام کے اِنعقاد کے لئے محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کی ستائش کی۔دیگر متعلقین کے علاوہ عملے کے اَرکان اور طلبأ نے پروگرام کا مشاہدہ کیا ۔ یہ پورا پروگرام کلچرل آفیسر جموں ناصر احمد خان کی نگرانی میں منعقد کیاگیا۔










