شوپیاں میں پریذائیڈنگ اَفسروں اور پولنگ عملے کیلئے فائنل اورنٹیشن و تربیتی پروگرام کا اِنعقاد

شوپیان / /ڈِسٹرکٹ الیکشن آفس شوپیاں نے اِنتخابی فرائض کو مؤثر طریقے سے اَنجام دینے اور آئندہ لوک سبھا اِنتخابات کی تیاریوں کو بہتر بنانے کے لئے آج گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیاں میں پریذائیڈنگ افسروں اور پولنگ عملے کے لئے دو تربیتی سیشنوں کا انعقاد کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں فضل الحسیب جو شوپیاں کے ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈِی اِی او) بھی ہیں، کی نگرانی میں ٹریننگ کم اورینٹیشن سیشن کا اِنعقاد کیا گیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے اننت ناگ۔ راجوری پارلیمانی حلقہ کے زینہ پورہ اسمبلی حلقہ کے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات 2024 کے دوران افسران کو ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوںنے پریذائیڈنگ افسران کو ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ لوک سبھا اِنتخابات کو شفاف طریقے سے منعقد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔اِس سلسلے میں عملے کو پہلے ہی اِی وِی ایم ، وِی وِی پی اے ٹی آپریشنز سے واقف کیا گیا ہے اور ماسٹر ٹرینروںکے ذریعہ ضروری علم اور ہنر سے واقف کیا گیا ہے۔ اُنہوںنے بتایا کہ ضلع میں عملے کو واقف کرانے کے لئے تربیت کے مختلف دور منعقد کئے گئے اور انتخابات کے مؤثر اِنعقاد کے لئے کہا گیا۔اِس موقعہ پرپرنسپل، جی ڈی سی، شوپیان، اے سی آر، سی ای او، اے سی پی، ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس آفیسر اور دیگر افسران وملازمین موجود تھے۔