dooran

جموں کے مضافات میں 5 کشمیری نوجوانوں کو جعلی امریکی ڈالر کے کرنسی نوٹوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا

سرینگر///اپنے نوعیت کے پہلے واقعے میں فورسز نے جموں میں امریکی کرنسلی کے جعلی نوٹوں سمیت 5کشمیری افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ایک عجیب و غریب واقعہ میں، پولیس نے پیر کے روز یہاں شہر کے مضافات میں سدھرا علاقے میں کشمیر کے پانچ نوجوانوں کو جعلی امریکی ڈالر کے کرنسی نوٹوں کے ساتھ حراست میں لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پانچ نوجوانوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ لوگوں کو سستے داموں جعلی امریکی ڈالر کے کرنسی نوٹ خریدنے کا جھانسہ دے رہے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ سبھی کشمیر کے رہنے والے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے قبضے سے جعلی امریکی ڈالر کے پانچ بنڈل بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں کے ساتھ ایک ٹیم جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گشت کر رہی تھی۔پولیس ٹیم کو دیکھ کر سبھی مخالف سمت میں بھاگنے لگے لیکن شک کی بنیاد پر ان کا پیچھا کیا اور حراست میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان سے جعلی امریکی ڈالر کے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے متعدد شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں جس کے بعد پولیس پہلے سے ہی چوکس تھی۔تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔