ریاسی / /ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی وشیش مہاجن نے آج دہلی۔امرتسر۔کٹرا ہ(ڈِی اے کے) ایکسپریس وے کے دومیل۔کٹراہ سیکشن پر جاری کام کی رفتار کا معائینہ کیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی اودھمپور انوج کمار سنگھ نے ضلع رِیاسی کے دائرہ اِختیار میں ناکام ہونے والے پروجیکٹ کے تمام سلسلہ وار کاموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی کو جانکاری دی گئی کہ اِس منصوبے پر ایکسپریس وے کے ضابطہ خصوصیات اور معیارات کے مطابق سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے نے اراضی کے حصول اور معاوضے کی تقسیم کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ زیرِاِلتوأ اراضی کے مسائل اور رُکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ سڑکوں کے منصوبوں پر کام کو احسن طریقے سے اَنجام دیا جاسکے ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ زمین کے زیادہ تر مسائل حل ہو چکے ہیں جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے این ایچ اے آئی کے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ چھوٹے زیرِاِلتوأ مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں رہیں۔این ایچ اے آئی کے افسروں سے کہا گیا کہ وہ دہلی ۔کٹراہ۔ ایکسپریس وے پر کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ اِس کی مقررہ مدت میں تکمیل ہو سکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے معائینے کے دوران نیشنل ہائی ویز اِتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں معیاری مواد کے اِستعمال پر زور دیا۔اِس موقعہ پر اے سی آر انشومالی شرما، ایس ڈی ایم کٹرا ہ پیوش دھوترا، نائب منیجر این ایچ اے آئی اودھمپور نتیش دھنراج، تحصیل دار کٹرا ہ جتندر سنگھ اور دیگر افسران موجود تھے۔










