کبھی کسی ملک پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے ، ہندوستان پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے/ راجناتھ سنگھ
سرینگر// پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھتی ہے اور کہتی ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا مستقبل بہت روشن ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ بھارت دنیا کا طاقتور ترین ملک بننا چاہتا ہے تاکہ اگر کوئی بھارت کو للکارنے کی جرات کرے تو اسے فوری جواب مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی ملک پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا۔ ہندوستان پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے۔ کانگریس والے اپنی فوج پر بھروسہ نہیں کرتے اور ہر معاملے پر ثبوت مانگتے رہتے ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں اتر پردیش میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا مستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے نریندر مودی وزیر اعظم بنے ہیں، ملک کے 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکل آئے ہیں۔ ’’یہ بی جے پی کی رپورٹ نہیں ہے، یہ نیتی آیوگ کی رپورٹ ہے۔ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان، جسے کبھی غریب اور پسماندہ کہا جاتا تھا، بہت مضبوط ہو گیا ہے، جس کی پوری دنیا تعریف کر رہی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھتی ہے اور کہتی ہے کہ ہندوستان 21ویں صدی میں ہے اور نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا طاقتور ترین ملک بننا چاہتا ہے تاکہ اگر کوئی بھارت کو للکارنے کی جرات کرے تو اسے فوری جواب مل سکے۔راج ناتھ نے کہا کہ ہندوستان کسی ملک پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا۔ ہندوستان پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے۔ کانگریس والے اپنی فوج پر بھروسہ نہیں کرتے اور ہر معاملے پر ثبوت مانگتے رہتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو کیا ہوا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی ملک کے لیے جیتے ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے ہمیشہ کچھ نیا کرتے ہیں۔ ملک میں اگر کسی نے چوڑی سڑکوں کی تعمیر شروع کی ہے تو وہ اٹل بہاری واجپائی تھے۔ جب بھی بی جے پی کو ملک یا ریاست کی قیادت کرنے کا موقع ملا ہے، ملک ترقی کی طرف بڑھ گیا ہے۔










