PK Pol

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں بارہمولہ نشست کیلئے ووٹنگ ، انتخابی مہم اختتام پذیر

5ویں مرحلہ میں انتخابات کیلئے تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ،چار اضلاع میں 2103پولنگ مراکز قائم / پی کے پولے

سرینگر// لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں جموں کشمیر میں بارہمولہ نشست کیلئے ووٹ ڈالیں جائیں گے جس کیلئے انتخابی مہم اختتام پذیر ہو چکی ہے ۔ بارہمولہ پارلیمانی نشست میں 18لاکھ ووٹران اپنے ووٹ کا استعمال کرکے 22امید واروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ ادھر چیف الیکٹورل آفیسر جموں کشمیر پی کے پولے کا کہنا ہے کہ 5ویں مرحلہ میں انتخابات کیلئے تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ہے اور شمالی کشمیر کے چار اضلاع میں 2103پولنگ مراکز قائم کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کیلئے 5ویں مرحلے میں 17لاکھ 37ہزار ووٹر ان اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے اہل ہے ۔ جو 20 مئی کو 22 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔شمالی کشمیر کی پارلیمانی حلقہ کیلئے انتخابی مہم اختتام پذیر ہوئی ہے اور ووٹنگ کیلئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے ۔ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے سے متعلق تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچویں مرحلے میں بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ اور بڈگام سمیت 4 اضلاع میں 2,103 پولنگ اسٹیشن ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ آفیسر سمیت چار انتخابی عملہ تعینات ہوگا۔ ریزرو سمیت 8,000 سے زائد پولنگ عملہ ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پانچویں مرحلے میں 17,37,865 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 8,75,831 مرد اور 8,62,000 خواتین ووٹرز اور 34 ٹرنس جنڈر ووٹران میں شامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 17,128 افراد معذور ہیں اور 527 افراد جن کی عمریں 100 سال سے زیادہ ہیں۔پی کے پول نے کہا ’’ ہم ووٹران کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سب سے بڑے میلے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی ترغیب دیتے ہیں‘‘۔خیال رہے کہ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ، جس میں 20 مئی کو انتخابات ہوں گے، 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔اس بار 22 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد گنی لون، سابق راجیہ سبھا ممبر اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر میر فیاض، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی انجینئر رشیددیگر میں نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے امیدوار اور علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کے بھائی منیر احمد خان اور دو آزاد خواتین امیدوار ثریا نثار اور شفیقہ بیگم شامل ہیں۔