سنجے صراف کا اپنی پارٹی کو اننت ناگ نشست پر حمایت کا اعلان

شمالی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ پر پیپلز کانفرنس کا ساتھ دیا جائے گا

سرینگر///سنجے صراف، قومی جنرل سکریٹری آر ایل جے پی نے ہفتہ کو راجوری لوک سبھا حلقہ اننت ناگ پر سید الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔یہ اعلان راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق راجوری کے پارلیمانی حلقہ اننت ناگ میں پارلیمانی انتخابات کے دوران ” اپنی پارٹی” کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے، راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے چیف ترجمان نے کہا کہ ماضی میں جموں و کشمیر میں خاندانی سیاسی جماعتیں ناکام رہی ہیں۔آر ایل جے پی کے جنوبی کشمیر ضلعی صدور کی میٹنگ کے بعد صراف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں خاندانی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران بھی جموں و کشمیر کے حق میں منہ نہیں کھولا۔. انہوں نے کہا کہ اگرچہ جموں و کشمیر کے عوام نے ان خاندانی سیاسی جماعتوں پر اعتماد ظاہر کیا اور انہیں ملک کے اعلیٰ ترین ایوان (پارلیمنٹ) میں بھیجا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ان سیاسی جماعتوں نے کبھی بھی جموں کشمیر کے عوام کے مفاد میں بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سید الطاف بخاری کی قیادت میں اپنی پارٹی نئی ہے اور ماضی میں اس کے نمائندے کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ پارٹی اب تک اقتدار سے دور رہی ہے لیکن سید الطاف بخاری نے جموں و کشمیر گزشتہ 5 سالوں میں۔عوام کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ صراف نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ملازمتوں اور زمینوں کے تحفظ کے بل میں انھوں نے جو کردار ادا کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام ان نمائندوں کو ووٹ دیں گے جن کا ماضی داغدار نہ ہو اور جو عوام کی خدمات کو سیاست سمجھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی سیاسی جماعتوں نے عوام کے جذبات کا استحصال کیا اور اقربا پروری کو ہوا دی اور عام لوگوں کو بھلا دیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جنوبی کشمیر میں اپنی پارٹی کے ظفر منہاس کے حق میں ووٹ ڈالیں۔ صراف نے پہلے ہی وسطی کشمیر میں اپنی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں صراف نے جماعت اسلامی کی جانب سے آئندہ انتخابات میں شرکت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت نے ماضی میں بھی جمہوری عمل میں شرکت کی ہے۔وی او آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ1987کے انتخابات میں جماعت کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کیلئے نیشنل کانفرنس اور کانگریس،جو آج پی ڈی پی ہے، ذمہ دار ہے۔ صراف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے لوگ بھی ہندوستان کے ایک لاکھ4 0کروڑ آبادی کا حصہ ہے اور اگر وہ انتخابات میں شرکت کے خواہشمند ہے تو اس میں کوئی بھی قباحت نہیں ہے۔پریس کانفرنس میں اس موقع پر آر ایل جے پی کیصوبائی صدر کشمیرمحمد یوسف میر، ضلع صدر اننت ناگ، ورکنگ صدر اننت ناگ، ضلع صدر کولگام، ضلع صدر شوپیاں (زینہ پورہ،وچی)، انچارج جنوبی کشمیر ریاض احمد موجود تھے۔