شیلندر کمار نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام، کیپکس اور سی ایس ایس کی عمل آوری کا جائزہ لیا

شیلندر کمار نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام، کیپکس اور سی ایس ایس کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سری نگر / / پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار نے ایگری کلچر کمپلیکس لال منڈی میں محکمہ زراعت اور باغبانی کے ڈائریکٹروں، صوبائی سربراہوں، سکیم سربراہوں، سیکٹورل افسران کی میٹنگ طلب کیاتاکہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی)، کیپیکس اور سی ایس ایس کے تحت طبعی اور مالی کامیابیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام(ایچ اے ڈی پی) کے تحت منصوبوں کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیااوراِس کے علاوہ محکمہ زراعت اور باغبانی کے ذریعے عملانے والی مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں بشمول آر کے وِی وائی ، ایم آئی ڈِی ایچ،اے ٹی ایم اے ،این ایف ایس ایم ،پی ایم کسان ،سوئیل ہیلتھ کارڈ سکیم ، کے سی سی سکیم وغیرہ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جامع زرعی ترقیاتی پروگرام(ایچ اے ڈی پی) یشامد گل بھی موجود تھیں۔ شیلند ر کمار نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شیلندر کمار نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی) اور کیپیکس کے تحت مختلف منصوبوں کے تحت فنڈز کے تیز رفتار اور منصفانہ اَخراجات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے افسروں سے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی) منصوبوں کے تحت مختص فنڈزاورمرکزی معاونت والی سکیموں کے مختلف اجزأکو مقررہ مدت میں خرچ کیا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے تمام اَخراجات کے دوران شفافیت اور جوابدہی کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ ضلعی سطح پر مختلف اَقدامات پر عملانے کے دوران ضلعی اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر علاقے کے کسانوں تک پہنچیں اور اُنہیں زراعت اور باغبانی شعبوں میں جدید ترین کسان دوست ٹیکنالوجیوں سے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈِی پی) کے بارے میں آگاہ کریں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت کشمیر، ڈائریکٹر زراعت جموں، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر، جوائنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، سیکٹورل افسران اور محکمہ زراعت و باغبانی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔