ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کا پردھان منتری کھنیج کشیتر کلیان یوجناکے تحت سالانہ ایکشن پلان پر تبادلہ خیال

راجوری / /ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش نے کان کنی سے متاثرہ علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کی سمت میں ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے پردھان منتری کھنیج کشیتر کلیان یوجنا (پی ایم کے کے کے وائی) کے تحت سالانہ ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ پردھان منتری کھنیج کشیتر کلیان یوجنا (پی ایم کے کے کے وائی) سکیم کا مقصد کان کنی سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں و پروگراموں کو عملاناہے جو ریاستی اور مرکزی حکومت کی موجودہ جاری سکیموں اور پروجیکٹوں کی تکمیل کرتے ہیں۔ کان کنی کے دوران اور بعد میں کان کنی کے اَضلاع میں لوگوں کے ماحول، صحت اور سماجی اِقتصادیات پرپڑنے والے منفی اَثرات کو کم کرنا اور کان کنی کے علاقوں میں متاثر لوگوں کے لئے طویل مدتی دیرپا معاش کو بھی یقینی بنانا ہے۔ معیارِ زندگی میں خاطر خواہ بہتری کو یقینی بنانے کے لئے زندگی کے تمام پہلوؤں کو شامل کرنے کا خیال رکھا گیا ہے۔ پینے کے پانی کی فراہمی، صحت نگہداشت، صفائی ستھرائی، تعلیم، ہنرمندی کی ترقی، خواتین اور بچوں کی دیکھ دیکھ، عمر رسیدہ اور معذور اَفراد کی فلاح و بہبود، ہنرمندی کی ترقی اور ماحولیات کے تحفظ جیسے اعلیٰ ترجیحی شعبوں کو فنڈز کا بڑا حصہ ملے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محتاط منصوبہ بندی اور وسائل کی سٹریٹجک تقسیم کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مالی برس 2024-25ء کے لئے ایک جامع اور مؤثر منصوبہ تیار تیار کریں بالخصوص کان کنی کے متاثر علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا جائے۔اُنہوں نے ایک واضح روڈ میپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اہم ترقیاتی ترجیحات کی نشاندہی کرنے اور اہدافی مداخلت کی تشکیل کے لئے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مکمل مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ اِس کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آنے والے منصوبے اور اَقدامات بالخصوص دیرپا تبدیلی کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔کان کنی سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔مربوط کوششوں اور سٹریٹجک اقدامات سے پردھان منتری کھنیج کشیتر کلیان یوجنا (پی ایم کے کے کے وائی) سکیم راجوری کے کان کنی سے متاثرہ علاقوں میںدیرپا ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافے کی راہ ہموار کرتی رہے گی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی راج کمار تھاپا ، ایس اِی پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) دیوی دیال، ایس اِی ہائیڈرولک بھرم جیوتی شرما، سی پی او مقصود احمد، اے سی آر محمد جہانگیر خان، ڈِی پی او محمد نواز چودھری، اے ایل سی پردیوت گپتا۔ ایگزن جل شکتی راجوری اَشونی شرما، ایگزن جل شکتی نوشہرہ بپن کمار اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔