سرینگر//نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں متعدد جائیدادوں کو ضبط کر لیا۔این آئی اے نے بتایا کہ وادی میں ملٹنسی سے جڑے معاملات کی تحقیقات کے بعد این آئی اے نے جموں و کشمیر (جے اینڈ کے) میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کی اپنی کوششوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے چلتے ہوئے، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پاکستان میں قائم کالعدم دہشت گرد تنظیم جیشِ محمد کے ایک دہشت گرد کی سات غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد سرتاج احمد منٹو کی جائیداد بشمول کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کساریگام میں 19 مرلہ اور 84 مربع فٹ اراضی کو بدھ کے روز UA (P) ایکٹ 1967 کی دفعہ 33 (1) کے تحت ضبط کیا گیا۔ سرتاج کو 31 جنوری 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اس کے قبضے سے متعدد اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر 27 جولائی 2020 کو چارج شیٹ کیا گیا تھا، اور اس وقت اسے آرمزایکٹ، آئی پی سی، دھماکہ خیز مواد ایکٹ، یو اے (پی) ایکٹ اور انڈین وائرلیس ٹیلی گرافی ایکٹ، 1933 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے کا سامناکررہا ہے۔بیان مین مزید بتایا گیا کہ ’’جی ای ایم ‘‘کے اپنے پانچ شریک ملزمان کے ساتھ وہ تازہ دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو وادی کشمیر تک پہنچانے میں ملوث تھا۔ اس کیس میں تین دہشت گرد مارے گئے اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی ضبط کیا گیاتھا۔بیان کے مطابق مولانا مسعود اظہر کے ذریعہ 2000 میں اس کی تشکیل کے بعد سے JeM نے جموں و کشمیر سمیت ہندوستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد (UNSC) 1267 کے ذریعہ JeM کو “نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم” کے طور پر درج کیا گیا تھا اور اس گروپ کے رہنما مولانا مسعود اظہر کو UNSC نے 2019 میں “عالمی دہشت گرد” کے طور پر نامزد کیا تھا۔این آئی اے نے جموں و کشمیر میں دہشت گرد کارندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر، کشمیر میں جی ای ایم کے ایک اور سرکردہ جنگجو کی چھ غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا تھا۔










