اننت ناگ / / ووٹروں کی تعلیم اور انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام میں ایک میگا سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ ایس ایف حامد کی رہنمائی میں منعقد ہوا اور اس کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر پہلگام، سب ڈویژنل مجسٹریٹ پہلگام، نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی، یوتھ سروس اینڈ سپورٹس اینڈ اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز اننت ناگ نے کی۔پروگرام کا آغاز شرکأکی ووٹر پلیج سے ہوا۔ بعد میں نون وَن سے سدو پاڈو تک آل ٹیرین وہیکل (اے ٹی وِی) ریلی نکالی گئی۔اِس پروگرام کا مقصد اِنتخابی شرکت کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنا تھا۔ واضح رہے کہ اننت ناگ ۔راجوری پارلیمانی حلقہ میں 25 ؍مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔










