بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط کرلی
سرینگر//منشیات کی اسمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے اور سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام میں، سوپور پولیس نے سوپور میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔کشمیر پریس سروس نمائندہ جنید شفیق کے موصولہ اطلاعات کے مطابق سوپور پولیس نے بدھوارکو ایک منزلہ رہائشی مکان واقع ربن رفیع آباد سوپورجس کی قیمت تقریباً 16 لاکھ اور 10 مرلہ اراضی ہے جس کی قیمت تقریباً 21 لاکھ روپے ہے کو ضبط کیا اس دوران پولیس نے NDPS ایکٹ 1985 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔یک منزلہ رہائشی مکان منسلک جائیداد بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اشرف گنائی ولد غلام رسول گنائی ساکنہ ربن سوپور کاہے۔مذکورہ جائیداد متذکرہ شخص نے منشیات کی فروخت کے منافع سے حاصل کی تھی۔ انکوائری سے یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ غیر منقولہ جائیداد کو منشیات فروشوں نے غیر قانونی اسمگلنگ کے لیے اٹھایا/استعمال کیا۔منظم غیر قانونی منشیات کی تجارت میں ملوث منشیات فروشوں/اسمگلروں کے غیر قانونی اثاثوں کو نشانہ بنانے کر پولیس نے ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ ان مجرموں کو منشیات کی سمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کرنا ان کے اثر و رسوخ کو روکنے اور وادی میں منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے ایک ضروری قدم ہے۔عام لوگوں نے پولیس کی جانب سے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔










