arrest

شوپیاں میں شدت پسندوںکے 2 ساتھیوں کی گرفتاری

قابل اعتراض مواد ضبط کرنے کا پولیس نے کیا دعویٰ

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پولیس نے سنیچر وار کو دو افراد وکو گرفتار کرکے دعویٰ کیا ہے وہ شدت پسندوں کی معاونت میں ملوث ہیں۔ گرفتار شددہ اشخاص سے قابل اعتراض مواد بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پولیس نے سنیچر کو دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد شدت پسندوں کے رابطے میں تھے اور ان کیلئے کام کرتے رہے ہیں ۔ پولیس نے ان کی شناخت صہیب اقبال ملک ولد محمد اقبال ملک ساکنہ بابا محلہ شوپیاں اور طفیل یوسف ملک ولد محمد یوسف ملک ساکن بابا محلہ شوپیاں کے طور پر کی ہے۔افسر نے بتایا کہ انہیں مجرمانہ مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں UA(P)A کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ FIR نمبر 14/2024 تھانہ ہیر پورہ میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔